وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر قائم مقام افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

57

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی روابط کو فروغ دینے، انسانی امداد فراہم کرنے اور تجارت اور ٹرانزٹ صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا۔