وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو کی ملاقات

129

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سوسنگ پئیو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریاکے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے تاجروں کیلئے پاکستان میں ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان جنوبی کوریا کو مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ انسانی وسائل فراہم کر رہا ہے اور اس کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی کوریا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط سمیت ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔