26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حکومت کی جانب سے بحالی و امداد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امدادی سرگرمیوں کے لئے 30 ملین ڈالر کی امداد پر یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سے پاکستان کے لئے عالمی برادری کے وسائل کو متحرک کرنے کے حوالے سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ اور یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کے درمیان ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی اور اس سے مقابلے کے لئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326397

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں