37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بیجنگ میں (کل) منگل کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ یہ اجلاس کووڈ-19 کی وباءکی پابندیوں کی وجہ سے ورچوئل فارمیٹ میں منعقد ہورہا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی کیانگ کریں گے اور اس میں قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت شریک ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ممالک بیلاروس، ایران اور منگولیا کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔حکومت کے سربراہان کی کونسل شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کا دوسرا اعلیٰ ترین فورم ہے جو بنیادی طور پر (ایس سی او)کے رکن ممالک کے درمیان تجارت، مالیات، تجارت اور سماجی و اقتصادی تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے بنیادی مقاصد میں رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور پڑوسی ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینا، علاقائی امن وسلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

- Advertisement -

اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر غور کیا جائے گا جبکہ مشترکہ اعلامیہ بھی جاری جائے گا اور 2023 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں تجارت اور معیشت، نقل و حمل اور رابطوں، سائنس و ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت، توانائی اور سیاحت میں تعاون کے لیے ایک جامع تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایس سی او ایک اہم بین علاقائی کثیر الجہتی تنظیم ہے جو عالمی جی ڈی پی کے 24 فیصد سے زیادہ کے ساتھ دنیا کی تقریباً نصف آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔

بیان کے مطابق پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت علاقائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے ہماری دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد بہتر رابطوں کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔ پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین، روس، قزاخستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور بھارت شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=335234

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں