وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارتی شہر گوا پہنچ گئے

220

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کے شہر گوا پہنچ گئے۔

یہ بات دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو بتائی گئی۔ وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت ایس سی او کے وزراء خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ بھارتی وزیر خارجہ نے دی ہے۔