وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر جرمنی، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کا سرکاری دورہ ملتوی کردیا

199
گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچنا ہو گا، نظام کودرست کرنے کیلئے اصلاحات کیلئے تیار ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بھر میں جاری مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر جرمنی، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کا سرکاری دورہ ملتوی کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ یورپ کے ساتھ پاکستان کے مسلسل روابط کے حصے کے طور پر ان ممالک کے اپنے ہم منصبوں دیگر سرکاری عہدیداران اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کے متعلقہ ممالک کے دارالحکومتوں کے دوروں کو میزبان حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد باہمی اتفاق سے طے شدہ تاریخوں پر دوبارہ ترتیب دیا جائے گا