بغداد۔6جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان سفارت خانے کے کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمبیسی کمپلیکس عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہوگا۔