وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا برلن میں پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ

206
Bilawal Bhutto Zardari

برلن ۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو جرمنی کے دورہ کے موقع پر برلن میں پاکستان کے سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سفارتخانہ میں افسران سے ملاقات اور ڈیجیٹل ٹورازم کارنر کا افتتاح بھی کیا۔

وزیر خارجہ نے آگمنٹڈ اور ورچوئل ریئیلٹی کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی ورثے کے فروغ کی تعریف اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔ ڈیجیٹل میونخ کے سی ای او ارسلان منھاس نے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ ورچوئل ریئلٹی گلاسز پہن کر ڈیجیٹل سیاحت سے لطف اندوز ہوئے۔ کسی بھی پاکستانی سفارتخانہ میں اپنی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔