اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اسمبلی کے سابق سپیکرمیر ظہور خان کھوسہ کے انتقال پر اپنے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ایم پی اے میر سلیم کھوسہ سے ان کے چچا سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔