وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا لتھوانیا کی پارلیمنٹ کا دورہ، لتھوانیا کی آزادی کی جدوجہد میں جانیں قربان کرنے والوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

227

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو لتھوانیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور لتھوانیا کی آزادی کی جدوجہد میں جانیں قربان کرنے والوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے لیتھوانیا کی پارلیمنٹ کی سپیکر وکٹوریا سمیلیتے نیلسن سے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے لتھوانیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات ماریئس اسکوڈیس کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔