اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا میٹا کا دورہ پاکستانیوں کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے روزگار حاصل کریں گے۔
پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک پر اپنے ویڈیو شیئر کرکے سرمایہ کما سکیں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں۔پاکستان کے عوام فیس بک پر جتنی محنت کرینگے اس کے ثمرات ملک کو بھی حاصل ہونگے۔