وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات

264
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات جمعرات کو بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے اقتصادی تعلقات اور بہتر علاقائی روابط سمیت دو طرفہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔