- Advertisement -
اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو اسلام آباد میں شام کے سفارت خانے میں جاکر پاکستان میں شام کے سفیر سے پاکستان کی جانب سے شام میں ہولناک زلزلے پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر خارجہ نے شام میں زلزلے سے ہونے والے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شامی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
- Advertisement -
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351243
- Advertisement -