شرم الشیخ۔8نومبر (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیوری کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیوری نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مؤثر اور مثبت کردار کو سراہا۔