وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بیلاروس کے ہم منصب سرگئی ایلینک سے ملاقات

176

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بیلاروس کے وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کے ساتھ منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کے دوران مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے علاوہ سائنسی اور ثقافتی تعاون سمیت عوامی روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔