اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کے سیکرٹری جنرل ایمبیسیڈر خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے بانی رکن کی حیثیت سے ای سی او کے وژن کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے ای سی او خطے میں ترقی اور رابطوں کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔