وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ (کل) جمعہ سے پاکستان کا دورہ کریں گے

83
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ (کل) جمعہ سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ کن گینگ (کل) جمعہ سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چین کے وزیر خارجہ کن گینگ پاک چین سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ سٹرٹیجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جس میں اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

دونوں وزراءخارجہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی توثیق کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لئے روڈ میپ تیار کرنے اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک چین سٹرٹیجک ڈائیلاگ کا تیسرا دور جولائی 2021 میں چین کے شہر چینگڈو میں ہوا تھا۔