بغداد۔5جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کے تین روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے پیر کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔