وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کویتی ہم منصب سلیم عبداللہ الجابر الثانی سے ملاقات

309
بلاول بھٹو

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کویتی ہم منصب سلیم عبداللہ الجابر الثانی سے ملاقات کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے معیشت سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات کے ساٹھ برس مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری تقریبات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔