وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا سیلاب سے موئنجو داڑو کے تاریخی ورثے کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ

195
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا سیلاب سے موئنجو داڑو کے تاریخی ورثے کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ

موہنجو داڑو ۔10ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے موئنجو داڑو کے تاریخی ورثے کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کیا۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو موئنجو داڑو میں سیلاب سے پہنچنے والے نقصان بارے بریفنگ دی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو روایتی سندھی اجرک بھی پیش کی گئی۔