اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 9اور10 نومبر کوسعودی عرب کا دوروزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل (ایس پی ایس سی سی) کی سیاسی اور سلامتی کے ستون کی مشترکہ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران جی سی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔سرکاری مصروفیات کے علاوہ وزیر خارجہ مقامی میڈیا اور مملکت کے دیگر معززین سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر خارجہ کے دورہ سےسعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اورباہمی مفاد میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔