اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی منتظر ہیں۔ دونوں وزراءنے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ میلانی جولی سے گفتگو کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔