اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےملاقات کی۔ منگل کو یہاں دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کے حالیہ دورہ امریکہ سمیت دوطرفہ تعلقات کے بعض اہم پہلوئوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ 2024 میں دونوں ممالک کو حالیہ تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات میں حاصل ہونے والی رفتار کو آگے بڑھانا چاہئے۔