وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

187
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور علاقائی رابطوں میں پاکستان اور ایران کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ مذاکرات اور تبادلوں میں مثبت رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔