اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):نگراںوزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں یو این ڈی پی کے نمائندہ سیموئیل رزک نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این ڈی پی کو پاکستان کے قومی ترقیاتی ایجنڈے میں ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے مشترکہ اقدامات کے ذریعے لوگوں کی زندگی اور معاش کو بہتر بنانے کے لئے یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔