اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کرمون نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔