برسلز۔1فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے دورہ برسلز کے دوران رائل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل ریلیشنز میں مختلف بین الاقوامی اور یورپی اداروں کے سرکردہ سکالرز اور ممتاز ماہرین تعلیم سے خطاب کیا۔
جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے شرکاءکے ساتھ ایک پرامن اور خوشحال خطے کے لئے اپنے وژن کا اشتراک کیا جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کو فروغ دینا،
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے دیرینہ تنازعہ جموں و کشمیر کا حل، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے کوششوں کو تقویت دینا اور خطے میں جغرافیائی سیاسی مقابلہ اور متصادم بلاک سٹرکچر اور اتحاد سے گریز کرنا شامل ہے۔