وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا سید علی گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر خراج عقیدت

154
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی): نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ممتاز رہنما سید علی شاہ گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی ایک بہادر اور ثابت قدم رہنما تھے، انہوں نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی نسلوں کو ان کی جدوجہد میں متاثر کیا۔