وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی ایڈوائزر قونصلر ڈیرک چولیٹ سے ملاقات

178
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی ایڈوائزر قونصلر ڈیرک چولیٹ سے نیویارک میں ملاقات کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔