وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کو مبارکباد

101
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ڈیوڈ کیمرون کو برطانیہ کا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجز پر تعاون کرنے کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔