اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر چین کے دورے کے دوران تبت میں تیسرے چائنا تبت ٹرانس ہمالین فورم میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے کلیدی خطاب میں گرین ڈویلپمنٹ، ماحولیاتی تحفظ، جغرافیائی رابطے سمیت جامع اور پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔