وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی جمیکا کی وزیر برائے تعلیم اور یوتھ مارشا سمتھ سے ملاقات، باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

106
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani
Foreign Minister Jalil Abbas Jilani

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کے موقع پر جمیکا کی وزیر برائے تعلیم اور یوتھ مارشا سمتھ سے ملاقات کی ۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرا ءنے نوجوانوں کی ترقی کے باہمی مواقع کی تلاش اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔