وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی سری لنکا کے یوتھ افئیرز کے وزیر سے ملاقات، نوجوانوں کی ترقی کے باہمی مواقع اور تعاون پر تبادلہ خیال

112
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کے دسویں اجلاس کے موقع پر لندن میں سری لنکا کے یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس کے وزیر روشن رانا سنگا کے ساتھ ملاقات کی۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرا نے نوجوانوں کی ترقی کے باہمی مواقع اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنمائوں نے کھیل اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی طور پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے امور میں پہلے ہی تعاون جاری ہے جسے مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔