وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس ایڈورڈ سے ملاقات

78
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایران میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس ایڈورڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات تاریخی سینٹ جیمز پیلس میں ہوئی جس میں دونوں اطراف سے پاکستان اور برطانیہ کے خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے شہزادہ ایڈورڈ کو حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ شہزادہ ایڈورڈ نے بھی حکومت پاکستا ن اور عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ شہزادہ ایڈورڈ نے گزشتہ برس پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر وزیر خارجہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔