وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 26 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

112
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹامس نکلسن سے ملاقات اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان ٹامس نکلسن نے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے امن و سلامتی کی صورتحال سمیت علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سود مند اور بامقصد تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکراتی عمل کے بہترین استعمال پر زور دیا۔

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عقیل بیک جاپاروف کی دعوت پر 26 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 22 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چین، قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ شرکت کریں گے۔

ایس سی او میں مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک بیلاروس اور منگولیا کے ساتھ ساتھ ترکمانستان خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ دوسرا سب سے بڑا فورم ہے، یہ بنیادی طور پر معیشت، مالیات، تجارت اور سماجی و اقتصادی تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔پاکستان 26 اکتوبر 2023 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی صدارت سنبھالے گا۔ وزیر خارجہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔