- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے یہاں نیویارک میں آذربائیجان کے وزیرخارجہ المار محرم اوگلو محمدیاروف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دونوں راہنماﺅں نے باہمی تعاون کے مزید فروغکے لئے اعلی سطح کے رابطوں میں اضافہ اوردوطرفہ تعلقات کومزید بہتر بنانے کے لئے اہم پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے وزیرخٓارجہ نے خواجہ محمد آصف کو سرکاری دورہ کی دعوت دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70939
- Advertisement -