وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات

95

نیو یارک۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد عبدلغیت نے فلسطین اور جموں و کشمیر کی صورتحال بالخصوص قابض افواج کی جانب سے معصوم شہریوں‘ خواتین‘ بزرگوں اور بچوں کو ظالمانہ اور کھلے عام تشدد کا نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات ہوئی۔