وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا جلسہ عام سے خطاب

81
APP11-24 SIALKOT: February 24 - Foreign Minister Khawaja Muhammad Asif addressing during the inauguration of construction of a road from Lunda Paattak to Defense Road at UC Maina Pura on late Friday night. APP photo by Munir Butt

سیالکوٹ ۔23 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گوادر سے لے کر چین کی سرحد تک ترقی کے نئے دور کا سہرا میاں محمد نواز شریف کے سر جاتا ہے۔میاں محمد نواز شریف نے صرف سیالکوٹ میں ترقی نہیں کروائی بلکہ ان کے موجودہ دور حکومت میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے ، اللہ جسے چاہتاہے اس کو خلق خدا کی نظر میں محبوب بنا دیتا ہے، محبت کا یہ رشتہ کسی قانون اور قاعدے کا پابند نہیں ہوتا ، مشرف نے محمد نواز شریف کو 21سالہ ناہلی، 2کروڑ روپے جرمانہ اور 14سال قید کی سزا سنائی لیکن 17سال گذرنے کے بعد میاں محمد نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب یوسی میانہ پورہ کی روڈلنڈھا پھاٹک تا ڈیفنس روڈ تک ٹف ٹائیلز لگانے کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد یوتھ ونگ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔