وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت

78

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کی وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس کی میزبانی و صدارت نیپال کے وزیرخارجہ نے کی‘ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔