وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

67

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے خطے میں امریکا کو بھارت پر اثر انداز ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ مرتب کرنے کے لیے بین الاقوامی ادارے سے اپنا ایک نمائندہ مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔