28.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو...

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگوکے دوران نائب وزیراعظم نے امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں بالخصوص اہم معدنیات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور تجارت میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تعلقات کی پہچان ہو گا۔ نائب وزیراعظم نے 2013 سے 2018 کے دوران کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی جس سے پاکستان کو بہت زیادہ معاشی اور انسانی نقصان ہوا۔ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مزید بڑھانے کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے قریبی رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں