اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے فریقین نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔