- Advertisement -
کوالالمپور ۔10جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ سے کوالالمپور میں 32 ویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے مستحکم پاکستان-سری لنکا تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص اعلیٰ سطح کے تبادلوں، اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے، مذہبی سیاحت اور تعلیمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت سمیت متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
- Advertisement -