وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے دورے پر ہفتہ کو کابل روانہ ہو گئے

82

اسلام آباد ۔15 ستمبر(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے دورے پر ہفتہ کو کابل روانہ ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے افغانستان کا انتخاب پاکستان کی جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لئے افغانستان کو دی جانیوالی اہمیت کواجاگرکرتاہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اس دورے کی کامیابی سے مستقبل میں افغانستان پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈسالیڈیریٹی، افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی ، جائنٹ اکنامک کمیش اوردیگر دوطرفہ فریم ورک برائے تعاون کے تحت باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔