اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک رکن کرس وان اولاند کی پاکستان ہائوس واشنگٹن میں ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تزویراتی شراکت داری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سینیٹرکرس وان اولاند کی پاکستان ہائوس واشنگٹن میں ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹک رکن کرس وان اولاند کی پاکستان ہائوس واشنگٹن میں ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تزویراتی شراکت داری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل لاک ڈائون، اور بلا جواز اور غیر قانونی پابندیاں مسلسل پانچویں ماہ میں داخل ہو گئی ہیں اور بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطہ میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اصولی موقف پر قائم رہنے پر امریکی سینیٹر اولاند کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں، ریاستی سرپرستی میں جارحانہ اقدامات کے ذریعے وہاں بسنے والی اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جس سے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان بھی افغان مسئلے کے سیاسی حل کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور کشیدگی کو کم کرانے میں پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔ امریکی سینیٹر نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے پاکستان اور امریکہ جنوبی ایشیاء کے خطہ میں اپنی پر امن کوششوں کے لئے شراکت دار ہیں۔ انہوںنے گزشتہ اکتوبر میں اپنے دورہ پاکستان کے دوران شاندار استقبال پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران امریکی سینیٹر اولاند آزاد جموں و کشمیر بھی گئے۔








