وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجر کا دو دوزہ کریں گے

52
پورا یقین ہے کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ پورا کریں گی، پی ٹی آئی وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجر کا دو دوزہ کریں گے۔اجلاس 27 اور 28 نومبر کو نیامی میں منعقد ہو رہا ہے۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزراء خارجہ کونسل (سی ایف ایم) کے 47 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ 57 او آئی سی رکن ممالک اور 5 مبصر ملکوں کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔دو روزہ اجلاس کے دوران اسلامو فوبیا کے خاتمے اور مذاہب کی توہین، سمیت فلسطین؛ جموں وکشمیر تنازعہ؛ غیر مسلم ریاستوں میں مسلم معاشروں اور اقلیتوں کی صورتحال۔ او آئی سی 2025 کا ایکشن پروگرام اور تہذیبی ، ثقافتی اور مذہبی مکالمے کے فروغ سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ کونسل او آئی سی کے رکن افریقی ساحل ریاستوں کو درپیش "سلامتی اور ہیومنیٹیرین چیلنجوں” کے بارے میں بھی ایک سیشن منعقد کرے گی۔ وزیر خارجہ 5 اگست 2019 کے بعد ہندوستان کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے اقدامات اور مقبوضہ علاقے میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی صورتحال کو اجاگر کریں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اپنے ہم منصبوں / ممبر ممالک کے وفود کے سربراہوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔