اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی)تحریک انصاف کے وائس چیرمین و ڈپٹی پارلیمانی راہنما وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر خالد محمود صدیقی کی سربراہی میں جمعرات کو فارن منسٹر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔