وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے حاجی محمد عمران عطاری کی قیادت میں دعوت اسلامی کے وفد کی ملاقات

239

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے حاجی محمد عمران عطاری کی قیادت میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورہ کے وفد نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اہم مذہبی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مذہبی سکالر ملک میں عوام کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ملک و قوم کی بھلائی کیلئے تمام علماء اور سکالر ملکی قیادت کے ساتھ ہیں۔