وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے روس کے سفیر الیکسی وائی دیدوف کی ملاقات

97
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو کثیرالجہتی سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں روس کے سفیر الیکسی وائی دیدوف کے درمیان بات چیت کے دوران پایا گیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو اعلیٰ سطح کے سٹرٹیجک پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، امن و سلامتی، توانائی اور دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔ وزیر خارجہ نے توانائی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے رشین فیڈریشن کے ساتھ پاکستانی شراکت داری کا مضبوط ستون قرار دیا۔