وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات

98
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے منگل کو یہاں دفتر خارجہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کیس سے متعلق حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کے معاملہ سے متعلق ہوسٹن میں پاکستانی قونصیلٹ جنرل کو بھی خصوصی ہدایت جاری کیں۔